آگ سے کھیل رہا ہے ایران، سنگین نتائج کا کرنا پڑے گا سامنا: ٹرمپ
خلیج عمان میں کچھ دنوں پہلے آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل ٹینکروں میں دھماکہ کے واقعہ اور ایران کی طرف سے امریکہ کے خفیہ ڈرون طیارہ کو مار گرانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے جوہری پروگرام کے تحت افزودہ یورینیم کی حد کو پار کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو افزودہ یورینیم کی حد پار نہیں کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ’’ایران آگ سے کھیل رہا ہے‘‘۔ اس سے قبل پیر کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل یوكيا امانو نے ایران کے 300 کلو گرام کی افزودہ یورینیم کی حد پار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
قابل غور ہے کہ خلیج عمان میں کچھ دنوں پہلے آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل ٹینکروں -آلٹیئر اور كوككا كریجئيس میں دھماکے کے واقعہ اور ایران کی طرف سے امریکہ کے خفیہ ڈرون طیارہ کو مار گرانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایران نے آٹھ مئی کو بین الاقوامی جوہری معاہدے کے کچھ دفعات سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے اس معاہدے پر شکوک و شبہات کے بادل ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیےتھے۔ معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔