ایران کو کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا، ’جانسن اینڈ جانسن‘ ویکسن کو منظوری
ایران حکومت نے ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے تیار کووڈ-19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے
تہران: ایران حکومت نے ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے تیار کووڈ-19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے امریکہ اور برطانیہ میں تیار ٹیکوں کی درآمد پر پابندی لگانے کے آٹھ ماہ بعد یہ اعلان کیا گیا۔
ایرانی میڈیا نے خوردنی اور دوا انتظامیہ کے سربراہ محمد رضا شانہساز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جانسن اینڈ جانسن کے سنگل ڈوز کورونا ویکسین کو منظوری دے دی گئی ہے۔ وہیں روس میں تیارسنگل ڈوز اسپوتنک لائٹ ویکسین کے استعمال کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے 5378408 کیسز درج کیے گئے ہیں‘وہیں اس وبا سے اب تک 116072 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔