ایران نے اپنے جنگی جہازوں کو جدید ’اسٹیلتھ ٹیکنالوجی‘ سے آراستہ کیا، ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے
ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تیز رفتار جنگی جہازوں کو خفیہ (اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے، اس ٹیکنالوجی سے ایرانی جنگی جہاز ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے
تہران: ایران کے سیاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تیز رفتار جنگی جہازوں کو خفیہ (اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے ایرانی جنگی جہاز ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے۔
فارس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئی آر جی سی کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تانگسیری نے جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ آئی آر جی سی اگلے مرحلے میں مقامی طور پر تیار کردہ ہلوں (Hulls) کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی، گھریلو مصنوعات اور ایرانی ماہرین کا استعمال ان کامیابیوں میں شامل ہے جس پر آئی آر جی سی بحریہ کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی بحریہ ایک جامع اسٹریٹجک بحری فورس ہے۔ اس میں ٹینکوں سے لے کر فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ڈرون تک دیگر مسلح فورس کی قابل رسائی والے تمام آلات ہیں اور اس شعبے میں اس کی موجودگی نے دشمن کے دل میں خوف پیدا کر دیا ہے۔
انہوں نے امریکی بحری جہازوں پر میری ٹائم اور نیویگیشن قواعد و ضوابط کی تعمیل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر خطے میں ان کی موجودگی اکثر عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔
(ان پٹ: یو این آئی)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔