جنگ میں روزانہ 60 سے 100 یوکرینی فوجی مارے جا رہے، صدر زیلینسکی کا دعویٰ

زیلینسکی کا کہنا ہے ’’میں کہوں گا اِس یا اُس ملک کے لیڈر کو مارنے کی کوشش ایک کمزوری ہے، اگر آپ بات نہیں کر سکتے تو یہ کمزوری ہے، جنگ شروع کرنا کمزوری ہے اور وہ پہلے ہی دکھا چکے ہیں کہ وہ کمزورہیں۔‘‘

 ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے ہر دن 60 سے 100 فوجی مارے جا رہے ہیں، ساتھ ہی تقریباً 500 فوجی روزانہ زخمی ہو رہے ہیں۔ اس کی جانکاری یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے ایک انٹرویو کے دوران دی۔ ’یوکرین فارم‘ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ زیلینسکی نے امریکہ پر مبنی نیوز میکس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران یہ تبصرہ کیا۔

انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ حالات بہت مشکل ہیں۔ ہم کارروائی میں مارے گئے 100-60 فوجی سے ہر روز محروم ہو رہے ہیں اور تقریباً 500 فوجی کارروائی میں زخمی ہو رہے ہیں۔ اس لیے ہم دفاعی دائرے کو پکڑ رہے ہیں۔ سب سے مشکل حالات یوکرین کے دونیتسک اور لوہانسکی میں ہے۔


یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا کہ پوتن جیت نہیں سکتے اور دنیا کو روسی فوجیوں کے ذریعہ کیے گئے مظالم کے درمیان ان کا دفاع کرنا بند کر دینا چاہیے۔ اب وہ تقریباً الگ تھلگ ہو چکا ہے، پابندی پوری طرح سے نافذ نہیں ہوئی ہیں، دنیا اب بھی موقع دے رہی ہے۔ صدر زیلینسکی نے کہا کہ ’’میں کہوں گا کہ اِس یا اُس ملک کے لیڈر کو مارنے کی کوشش ایک کمزوری ہے، اگر آپ بات نہیں کر سکتے ہیں تو یہ کمزوری ہے، جنگ شروع کرنا کمزوری ہے اور وہ پہلے ہی دکھا چکے ہیں کہ وہ کمزور ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔