ہندوستان نے رانا ایوب کو ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی

ہندوستانی مشن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی اس رپورٹ کی مذمت کی جس میں صحافی رانا ایوب پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی پر تنقید کی گئی تھی۔

 فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہندوستان نےصحافی رانا ایوب کے میبنہ عدالتی طور پر ہراساں کرنے کے اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر کے بے بنیاد و بلاجواز الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے دفتر میں 'نوٹ وربل' جمع کرائے گا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے پیر کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہندوستان قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتا ہے اور یہ بالکل واضح ہے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔


مشن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی اس رپورٹ کی مذمت کی جس میں رانا ایوب پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی پر تنقید کی گئی تھی۔ مشن نے کہا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کا دفتر صرف "گمراہ کن بیانیہ" کا حوالہ دے کر اس کی ساکھ کو داغدار کر رہا ہے۔

ہندوستان کے اقوام متحدہ کے دفتر کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "نام نہاد عدالتی ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد اور غیر ضروری ہیں۔ ہندوستان قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتا ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ گمراہ کن بیانیہ کو آگے بڑھانا اقوام متحدہ کی ساکھ کو داغدار کرتا ہے۔"


جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے پیر کو دو ماہرین آئرین خان اور میری لالر کی رانا ایوب پر ایک رپورٹ ٹویٹ کی۔ ٹویٹ میں کہا گیاکہ "صحافی رانا ایوب کے خلاف آن لائن فرقہ وارانہ حملوں کی ہندوستانی حکام کو فوری اور مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان کے خلاف عدالتی ہراساں کیے جانے کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔"

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ملک میں اقلیتی مسلمانوں کو متاثر کرنے والے مسائل پر ان کی رپورٹنگ، وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت پر تنقید اور کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر حالیہ پابندی پر ان کی تنقید کے نتیجے میں ہونے والے حملوں کی جانب اشارے کیا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محترمہ ایوب کی عوامی دلچسپی کے مسائل پر روشنی ڈالنے اور اپنی رپورٹنگ کے ذریعے جواب دینے کی کوششوں کے جواب میں آن لائن منظم گروپس کے ذریعے گمنام موت اور عصمت دری کی دھمکیوں کے ساتھ بدنیتی کے ساتھ انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کئی مواقع پر حکومت کو خط لکھ کر رانا ایوب کے خلاف دھمکیوں اور قانونی ظلم و ستم کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔