ہند نژاد نکی ہیلی اور مائک پومپیو ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم سے باہر

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں سابق سفیر نکی ہیلی اورسابق وزیر خارجہ مائک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ میں شامل نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نکی ہیلی (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

نکی ہیلی (فائل)/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ ٹرمپ کی ٹیم میں کون شامل ہوگا اور کون باہر ہوگا اس پر فیصلہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی اور سابق وزیر خارجہ مائک پومپیو کو ٹرمپ کی ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ڈونالڈ ٹرمپ نے خود ہفتہ کو سوشل میڈیا پر دی۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میں سابق سفیر نکی ہیلی یا سابق سکریٹری آف اسٹیٹ مائک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے کے لیے مدعو نہیں کروں گا۔ میں نے پہلے ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت لطف اٹھایا اور ستائش کی۔ میں انہیں ہمارے ملک کے لیے ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں.

واضح ہو کہ ہندوستانی نژاد نکی ہیلی نے پہلے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر کام کیا تھا اور اسی سال کی شروعات میں ریپبلکن پرائمری میں ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔ وہیں مائک پومپیو کے حوالے سے ٹرمپ حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران پورے طور پر تشہیر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کسی طرح کی مدد کی۔

فاکس نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتہ نکی ہیلی نے اپنی صدارتی مہم کی حمایت میں وال اسٹریٹ جرنل میں ایک مضمون لکھا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں ہر وقت ٹرمپ سے صد فی صد متفق نہیں ہوں۔ لیکن میں زیادہ تر وقت ان سے اتفاق کرتی ہوں جبکہ میں ہیرس سے تقریباً ہر وقت عدم اتفاق رکھتی ہوں، اس وجہ سے یہ فیصلہ لینا آسان ہو جاتا ہے۔


وہیں امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے کہا ہے کہ پومپیو، جنہوں نے ٹرمپ کے سب سے کٹر حمایتیوں میں سے ایک نہیں ہوتے ہوئے بھی ٹرمپ کے ماتحت سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی کے ڈائرکٹر کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے 400 سے زیادہ دستخط کنندگان کے ساتھ ایک کھلے خط میں صدر عہدہ کے لیے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔