ہندوستان سے یو این ایس سی صدر کی حیثیت سے غیر جانبدارنہ طور پر کام کرنے کی توقع: پاکستان
ترجمان زاہد حفیظ نے انگریزی روزنامہ ڈان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل کی صدارت کی کارروائیوں کو کنٹرول کرنے والے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔
اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے صدر کی حیثیت سے ان کے ایک ماہ کی مدت کار میں غیر جانبدارانہ طور پر کام کرے گا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے گزشتہ روز انگریزی روزنامہ ڈان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل کی صدارت کی کارروائیوں کو کنٹرول کرنے والے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ دو سال کی مدت کے لیے یو این ایس سی کا غیر مستقل رکن ہندوستان اتوار سے پورے اگست کے مہینے تک اتوار سے طاقتور 15 ممالک کی صدارت کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ یو این ایس ای صدارت رکن ممالک کے ناموں کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ہوتی ہے۔ یکم جنوری 2021 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں داخل ہونے والے ہندوستان کو 31 دسمبر، 2022 کو ختم ہونے والی اپنی مدت کار کے دوران دو مرتبہ صدارت ملے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ’’جیسا کہ ہندوستان اس ذمہ داری کو سنبھالے گا، ہم اسے ایک بار پھر جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کی اپنی قانونی ذمہ داری کی یاد دلانا چاہیں گے‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔