ترکی کو ہندوستان کی نصیحت، دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کریں

گزشتہ ہفتے بھی ہندوستان نے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لئے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں پاکستان ، ترکی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کھینچائی کی تھی ۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ میڈی سرکل
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ میڈی سرکل
user

یو این آئی

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے تعلق سے دیئے گئے ترکی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیان ناقابل قبول ہے اوراسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

ہندوستان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یواین جی اے ) اجلاس کے دوران منگل کے روز کشمیر سے متعلق کئے گئے تبصرے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے کی نصیحت کی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کہا ’’ ہم نے ہندوستان کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیرپر ترکی کے صدر کا تبصرہ دیکھا ۔ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اور یہ ہمارے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے‘‘۔


مسٹر تری مورتی نے کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے اور اپنی پالیسیوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔

یو این جی اے کے اعلی سطحی اجلاس کے دوسرے روز ترک صدر نے کہا’’ مسئلہ کشمیر ، جو جنوبی ایشیا کے استحکام اور امن کے لئے بھی اہم ہے ، اب بھی ایک سلگتا ہوا مسلہ ہے۔ اس سے پہلے درج بیان میں ، مسٹر اردوغان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے‘‘۔


گزشتہ ہفتے بھی ہندوستان نے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لئے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں پاکستان ، ترکی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کھینچائی کی تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔