ہندوستان-بھوٹان نے ریل لنک، توانائی سمیت متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط کئے

ہندوستان اور بھوٹان نے جمعہ کو ریلوے لنکس اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

یو این آئی

تھمپو: ہندوستان اور بھوٹان نے جمعہ کو ریلوے لنکس اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کئے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے ایم اویو کا مشاہدہ کیا اور کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ایم او یو ہندوستان سے بھوٹان کو پیٹرولیم، تیل، پی اوایل اور متعلقہ مصنوعات کی معمول کی فراہمی، توانائی کی کارکردگی اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہے۔


اس کے علاوہ، کھیلوں اور نوجوانوں میں تعاون، حوالہ جات کے معیارات کا اشتراک، فارماکوپیا، دواؤں کی مصنوعات کی چوکسی اورجانچ، انڈین نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این) اوربھوٹان کا ڈروک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون اور انتظامات پر مشترکہ ایکشن پلان (جے پی اوایم) پر بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم مودی نے ٹوبگے سے ان کے (وزیر اعظم مودی کے) اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے دوران ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے غیر معمولی عوامی استقبال کے لئے وزیر اعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کیا۔ لوگوں نے پارو سے تھمپو کے سفر کے دوران ان کا (وزیر اعظم مودی) استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔