برطانوی وزیر اعظم عہدے کی ریس، ہند نژاد ریشی سوناک کی دعویداری مزید مضبوط، تیسرے مرحلہ میں سرفہرست
ریشی سوناک کے علاوہ کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار پینی مورڈنٹ، لز ٹرس اور کیمی بیڈینوک وزیر اعظم عہدے کی ریس میں برقرارر ہیں، سوناک نے تیسرے مرحلہ میں سب سے زیادہ 115 ووٹ حاصل کئے ہیں
لندن: برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی ریس میں ہندوستانی نژاد ریشی سوناک کی دعویداری مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ پیر کے روز تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں 115 ووٹ کے ساتھ ریشی سوناک سب سے آگے نکل آ گئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آج چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ ہوگی۔
تیسرے مرحلہ کے لیے کل 357 ووٹ ڈالے گئے اور اب میدان میں صرف چار دعویدار رہ گئے ہیں۔ ہندوستانی نژاد ریشی سوناک کو تیسرے مرحلہ میں 115 یعنی دوسرے مرحلہ سے 14 ووٹ زیادہ حاصل ہوئے۔ اس کے ساتھ یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ ریشی سوناک برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔
برطانیہ میں وزیر اعظم کے عہدے کے دعویداروں کی ریس میں تیسرے مرحلہ میں جیت کے بعد جوش سے بھرے ریشی سوناک نے برطانیہ کو مضبوط بنانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اپنی معیشت کو دوبارہ سے کھڑا کر سکتے ہیں۔ بریگزٹ کو محفوظ بنا کستی ہے۔ ریشی سوناک کے علاوہ کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار پینی مورڈنٹ، لِز ٹرس اور کیمی بیڈینوک ابھی بھی وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔ جبکہ تیسرے مرحلہ میں کم ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ٹام ٹونگیڈہاٹ دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں انتخابات کے اس دور میں ریشی سوناک کے حریف پینی مورڈنٹ 82 ووٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے، جبکہ لز ٹرس 71 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ کیمی بیڈینوک 58 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ اس راؤنڈ میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ سے باہر رہنے والے ٹام ٹونگیڈہاٹ کو صرف 31 ووٹ حاصل ہوئے۔ جمعرات تک صرف دو امیدوار میدان میں رہ جائیں گے اور 5 ستمبر تک جیتنے والا امیدوار موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن کی جگہ نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائے لے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Jul 2022, 9:11 AM