نیوزی لینڈ میں طاقت ور زلزلے سے لرزی زمین، 7.1 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سونامی کا الرٹ جاری

نیوزی لینڈ کے کیرماڈیک جزائر میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں موجود تھا۔ زلزلہ کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے دائرے میں سونامی آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں جمعرات (16 مارچ 2023) کو طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر پیمانے پر اس زلزلے کی شدت 7.1 قرار دی گئی ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والی زلزلے کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم یونائیٹڈ جیولاجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق نیوزی لینڈ کے کیرماڈیک جزائر میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں موجود تھا۔

زلزلے کے کچھ دیر بعد ہی امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی طرف سے 300 کلومیٹر کے دائرے میں قریبی، غیر آباد جزائر کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے بیورو آف میٹرولوجی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے ملک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔


خیال رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.8 قرار دی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کا غازین تیپ تھا، جو شام اور ترکیہ کی سرحد پر واقع ہے، لہذا زلزلے نے دونوں ملکوں میں کافی تباہی مچائی۔ زلزلے میں 44 ہزار لوگ مارے گئے اور لاکھوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔