امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس کا حملہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیسے ناکام کیا؟ جیت کی چند اہم وجوہات

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد کچھ اہم وجوہات سامنے آئیں ہیں جن کی بنا پر انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دی۔ ان وجوہات میں معیشت، مہنگائی، غیر قانونی امیگریشن، اور بائیڈن کی عمر و پالیسیاں شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ایک تاریخی موڑ ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی۔ یہ پہلی بار تھا کہ سابق صدر، جو پچھلا الیکشن ہار چکے تھے، دوبارہ صدر بننے میں کامیاب ہوئے۔ ٹرمپ کی جیت کے کچھ اہم عوامل، جو مختلف سروے اور عوامی آراء سے سامنے آئے، درج ذیل ہیں:

معیشت

امریکی عوام نے معیشت کو انتخابی مہم میں اہم مسئلہ قرار دیا۔ بائیڈن کے دور میں معیشت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ کرونا وبا کے دوران لوگوں میں غصہ تھا، اور معیشت کے گرنے سے بھی بائیڈن کے خلاف ناپسندیدگی بڑھ گئی۔

مہنگائی

ٹرمپ نے مہنگائی کو اپنے حق میں استعمال کیا، خاص طور پر خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر لوگوں میں ناراضگی تھی۔ بائیڈن کے دور میں 1970 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی دیکھی گئی، جو عوام کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن گئی۔

جو بائیڈن کی عمر اور پالیسیاں

بائیڈن کی عمر اور ان کی پالیسیوں نے انتخابی مہم پر اثر ڈالا۔ پہلی پریزیڈنشل ڈبیٹ میں ٹرمپ کے سامنے بائیڈن کمزور دکھائی دیے، جس کے بعد پارٹی میں ان کے خلاف آوازیں اُٹھنے لگیں۔


کملا ہیرس کا دیر سے میدان میں آنا

کملا ہیرس کو پارٹی نے بائیڈن کے بعد صدر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔ ان کی انتخابی مہم کے آغاز میں ان کی کوششیں قابل ذکر تھیں، لیکن وہ ریاستوں میں جا کر لوگوں کو قائل کرنے میں دیر تک کامیاب نہیں ہو سکیں۔

غیر قانونی امیگریشن

ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے کو زور و شور سے اُٹھایا۔ انہوں نے بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مسئلے پر نرم رویہ رکھتے ہیں، جو کئی ریاستوں میں لوگوں کے لیے تشویش کا باعث بنا۔

غیر ملکی پالیسی

ٹرمپ نے بائیڈن کی حکومت پر غیر ملکی پالیسی میں ناکامیوں کا الزام لگایا، خاص طور پر یوکرین کے معاملے پر۔ کملا ہیرس کو اس معاملے میں دفاع کرنا پڑا اور انہیں کہنا پڑا کہ وہ بائیڈن کی پالیسی سے مختلف حکمت عملی اختیار کریں گی۔

ان تمام عوامل نے ٹرمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور انتخاب کے نتائج پر گہرے اثرات مرتب کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔