حزب اللہ نے پھر ڈرون سے بنایا نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ، آئی ڈی ایف نے کی تصدیق

 اسرائیلی دفاعی فوج نے 3 ڈرون میں سے 2 کو روک دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملے کے وقت گیلوٹ فوجی اڈے پر الارم بجنے لگے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

حزب اللہ کے ذریعہ ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنائے جانے کی خبر ہے۔ اسرائیلی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ حیفہ کے سیجیریا علاقے میں ہفتہ کی صبح دھماکہ کی آواز سنی گئی، یہیں پر نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ بھی ہے۔

اسرائیلی دفاعی فوج (آئی ڈی ایف) نے جانکاری دی کہ لبنان سے لانچ کیا گیا ڈرون ایک عمارت سے ٹکرایا ہے۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سیجیریا میں ڈرون حملہ کے وقت ہی تل ابیب میں بھی سائرن کی آواز سنی گئی۔

سعودی نیوز چینل الحدث نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتہ کی صبح داغے گئے ڈرون میں سے ایک نے سیجیریا میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ نیتن یاہو کے گھر کا حصہ تھی۔ آئی ڈی ایف نے بتایا کہ ساتھ میں دو اور ڈرون بھی لانچ کیے گئے تھے جنہیں روک دیا گیا۔ اس کے سبب گیلوٹ فوجی اڈے پر الارم بجنے لگے، لیکن بعد میں فوج نے بتایا کہ ڈرون علاقے میں نہیں تھے۔


ہفتہ کی صبح ہی لبنان کی طرف سے اسرائیل کے تیبیریاس اور قریبی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور راکیٹ حملے شروع ہوئے تھے۔ کئی راکیٹ گیلیسی سمندر میں گرتے ہوئے دیکھے گئے، جس سے کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ تل ابیب اور شہر کے شمالی علاقوں میں بھی ڈرون حملے کی وارننگ والے سائرن سنائی دیے، حالانکہ وہاں کوئی دھماکہ نہیں سنا گیا۔

آئی ڈی ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک گھنٹے میں لبنان سے اسرائیل علاقے میں داخل ہونے والے تین یو اے وی کی پہچان کی گئی ہے۔ ایک دیگر یو اے وی نے سیجیریا علاقے میں ایک عمارت کو ٹکر ماری۔ اس سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کے دوران گیلوٹ میں سائرن چالو کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔