یوکرین میں بھاری میزائل اور ڈرون حملے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور فضائی دفاعی نظام کو مشتبہ روسی میزائلوں کو مار گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف پر منگل کو بھاری میزائل اور ڈرون حملے کے بعد فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور فضائی دفاعی نظام کو مشتبہ روسی میزائلوں کو مار گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکومت کے پیغامات میں لوگوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی وارننگ دی گئی ہے کیونکہ گرائے گئے میزائلوں کا ملبہ آسمان سے گرنے کی وجہ سے انہیں چوٹ پہنچا سکتا ہے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے بتایا کہ کچھ راکٹ کا ملبہ شہر کے چڑیا گھر سمیت وسطی اضلاع میں گرا ہے۔ ان واقعات میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔


کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے تازہ ترین حملے کو 'کم سے کم وقت میں' زیادہ سے زیادہ میزائل حملے' کے طور پر بیان کیا ہے۔ بی بی سی نے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کیف کی فضائی حدود میں دشمن کے زیادہ تر ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔