حماس کا اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعوی

دونوں ممالک کے مابین جاری تنازع میں اب تک 242 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں اور تقریب 1500 افراد زخمی ہوئے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

غزہ پٹی: غزہ پٹی میں حماس کے عسکری ونگ اعزازالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ القسام بریگیڈ کے مطابق یہ حملے ’ہیٹزیرم‘ اور ’تیلنوف‘ کے ہوائی اڈوں پر کیے گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازع میں اب تک 242 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں اور تقریب 1500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران اسرائیل میں 12 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد دیگر کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔