چین: مال بردار جہاز غرقاب، عملہ کے دوارکان لاپتہ، تلاشی مہم جاری
جہاز کو ڈوبتا دیکھ کر عملہ کے سبھی 13ارکان نے جان بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگادی ۔ ان میں سے 11ارکان کو بچالیاگیا ہے جب کہ دو ہنوز لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
فوزؤو: چین کے مشرقی صوبہ فوزیان کے ساحل پر پیر کے روز ایک مال بردار جہاز کے غرق آب ہونے کے بعد عملہ کے 11ارکان کو بچالیا گیاہے لیکن دوابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ ٹرانسپورٹ کی وزارت ڈونگائی بچاؤبیورو کے مطابق یہ حادثہ ڈونگشان کاؤنٹی کے پاس علی الصبح چار بجے پیش آیا۔جہاز کو غرق آب ہوتادیکھ کر عملہ کے سبھی 13ارکان نے جان بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگادی ۔جن میں سے 11ارکان کو بچالیاگیا اور دوابھی لاپتہ ہیں۔
بیورونے بچاؤ کے کام کے لیے ایک ہیلی کاپٹر جائے حادثہ کی طرف روانہ کیاہے ۔آندھی طوفان کے بیچ بچاؤٹیم نے عملہ کے پانچ افراد کو سمندر میں تیرتے دیکھا اور انھیں ہیلی کاپٹر کی مددسے بچایاگیا۔عملہ کے چھ افرادکو وہاں سے گزررہے ایک جہاز نے بچالیا ۔بچاؤ کام اب بھی جاری ہے لاپتہ دوارکان کی تلاش جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔