ایران میں شیعہ مزار پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد ہلاک

نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ

user

قومی آواز بیورو

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایرنا' کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں ایک شیعہ مزار پر 'دہشت گردانہ' حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جولائی میں ایران نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جُرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔