سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوتا متعارف کرایا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ایک جج کی جانب سے ان پر اور ان کی کمپنیوں پر سول فراڈ کے ایک مقدمے میں تقریباً 355 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کے ایک دن بعد نئے قسم کا جوتا متعارف کرایا
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ایک جج کی جانب سے ان پر اور ان کی کمپنیوں پر سول فراڈ کے ایک مقدمے میں تقریباً 355 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کے ایک دن بعد نئے قسم کا جوتا متعارف کرایا۔
سابق صدر نے فلاڈیلفیا میں ایک تقریب کے وران اپنے نئے جوتے ’ٹرمپ اسنیکرز‘ کی نقاب کشائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سنہری رنگ کے جوتے کا ایک جوڑا اسٹیج پر رکھا، ایک ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت 399 ڈالر ہے اور اسے ’نیور سرینڈر ہائی ٹاپ اسنیکر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سال 2024 کے صدراتی انتخابات کے لیے ٹرمپ اور جو بائیڈن کے ممکنہ مقابلہ میں جی او پی نامزدگی میں آگے ٹرمپ نے کہا، ’’یہ کچھ ایسا ہے جس میں بارے میں میں 12-13 سال سے بات کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اہم کامیابی ثابت ہونے جا رہا ہے۔
ہفتہ کی رات تک 399 ڈالڑ کے جوتے ویب سائٹ پر فروخت کے طور پر درج تھے۔ سائٹ کے مطابق، جوتے کے 1000 جوڑے فروخت کے لیے دستیاب تھے۔ ویب سائٹ کے مطابق، سابق صدر جوتے کی دو اقسام بھی 199 ڈالر میں فروخت کر رہے ہیں، جس کے اطراف میں ’ٹی‘ اور ’45‘ لکھا ہوا ہے۔ کولون اور پرفیوم 99 ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔