سابق امریکی صدر بل کلنٹن کورونا کا شکار، سب کو ویکسین لینے کا مشورہ
کلنٹن نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "میں ٹھیک ہوں اور گھر میں ہی مصروف ہوں ۔میں اس کے لیے ویکسین اور بوسٹر خوراک حاصل کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔‘‘
واشنگٹن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کورونا وائرس کے ہلکے انفیکشن کے بعد سب سے کوویڈ ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ کلنٹن نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "میں ٹھیک ہوں اور گھر میں ہی مصروف ہوں ۔میں اس کے لیے ویکسین اور بوسٹر خوراک حاصل کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔‘‘
کلنٹن نے مزید کہا کہ "میں ہر ایک کو ایسا کرنے کی تاکید کرتا ہوں، خاص طور پر جب سردیوں کے مہینے آتے ہیں تو ہمیں ویکسین لگوانی چاہیے۔" اس سے قبل سابق امریکی صدر نے خون میں انفیکشن کے باعث کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں پانچ راتیں گزاریں۔ وہ اپنی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا بازو پکڑے ہوئے اسپتال سے باہر آتے دیکھے گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔