امریکہ کے سابق نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال
امریکہ کے سابق نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال ہو گیا، والٹر ایف مونڈیل کنبے کے ترجمان نے یہ اطلاع دی، وہ 93 برس کے تھے
واشنگٹن: امریکہ کے سابق نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال ہو گیا، والٹر ایف مونڈیل کنبے کے ترجمان نے یہ اطلاع دی، وہ 93 برس کے تھے۔ ان کا انتقال اپنے آبائی شہر منیا پولس میں ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ والٹر کا پیر کو انتقال ہو گیا، تاہم انہوں نے سابق نائب صدر کی موت کی وجہ بیان نہیں کی۔
والٹر کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ کا 2014 میں انتقال ہوگیا تھا۔ والٹر نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں منیسوٹا کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ امریکی سینیٹ کے لئے منتخب ہوئے۔ بعد میں ہیوبرٹ ہمفرے کی نشست خالی ہونے وہ نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
سینیٹر رہتے ہوئے وہ فنانس کمیٹی، مزدور اور عوامی بہبود کمیٹی، بجٹ کمیٹی اور بینکنگ، رہائش اور شہری امور کمیٹی کا بھی حصہ رہے۔ والٹر نے جمی کارٹر کے دور حکومت میں 1977 سے 1981 کے درمیان ملک کے 42 ویں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
1984 میں وہ وائٹ ہاؤس کی ریس ہار کر باہر ہو گئے۔ انہوں نے صدرارتی انتخاب ہارنے سے قبل، نیو یارک سے تعلق رکھنے والی امریکی ریپبلکن خاتون جیرالڈائن اے فیرارو کو بطور پارٹنر منتخب کر کے تاریخ رقم کی۔ ایک اہم پارٹی کی امیدوار کے طور ملک میں دوسرے اعلی کا عہدہ حاصل کرنے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔ والٹر شہری حقوق کے پر جوش وکیل تھے۔ انہوں نے بل کلنٹن کے دور میں جاپان اور انڈونیشیا میں امریکی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔