امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کئے جانے کی حمایت کی

امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہنُما نینسی پیلوسی نے کہا کہ وہ صدر بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر نائب صدر کملا ہیرس کی نتخابی مہم شروع کرنے کی حمایت کرتی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی</p></div>

ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہنُما نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم شروع کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔ پیلوسی نے پیر کو ایک بیان میں کہا، ’’آج ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے بڑے فخر اور بے پناہ امید کے ساتھ میں نائب صدر کملا ہیرس کی صدر کے امیدوار کے لیے تائید کرتی ہوں۔‘‘

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پیلوسی نے اتوار کے روز بائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دست برداری کے اعلان تک ان کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ گذشتہ ماہ بائیڈن کے ناکام مباحثے اور ٹرمپ کے مقابلے میں خراب کارکردگی کے بعد انہوں نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان کے خدشات کو وائٹ ہاؤس تک پہنچانے کے لیے پردے کے پیچھے کام کیا۔


پیلوسی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں بائیڈن کے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تعریف کی، لیکن انہوں نے اس میں ہیریس کا ذکر نہیں کیا تھا۔بائیڈن نے انتخابات میں اپنی جانشین کے طور پر کملا ہیرس کا نام تجویز کیا تھا۔ بائیڈن کی دستبرداری کے بعد سے ایوان نمائندگان کے 150 سے زیادہ ڈیموکریٹک ارکان نے ہیرس کی حمایت کی ہے۔

پیلوسی نے پیر کے روز کہا کہ کیلیفورنیا میں ان کے ساتھی ڈیموکریٹ ہیرس کی حمایت کرتے ہیں۔ ہیرس اس سے قبل کیلیفورنیا کے ریاستی سینیٹر اور ریاستی اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ پیلوسی نے کہا، ’’سیاسی طور پر کوئی غلطی ہر گز نہ کریں۔ کملا ہیرس سیاست میں ایک خاتون کے طور پر بہت ہوشیار ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ نومبر میں ہمیں فتح کی طرف لے جائیں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔