کورونا وائرس: برونائی میں پہلی ہلاکت کی تصدیق، 64 سالہ بزرگ کی ہوئی موت

پنامہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 112 نئے کیس سامنے آنے سے یہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 786 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

ماسکو: برونائی میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے پہلی موت کی اطلاع ہے۔ ’بورنیو بلیٹن‘ نامی اخبار نے ہفتہ کو قومی وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا کہ کورونا وائرس سے 64 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی جو چار مارچ کو کمبوڈیا سے آیا تھا۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 5 ہزار لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 115 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 11 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو گئے ہیں۔

11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا کا اعلان کیا تھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں آج تک تقریباً چھ لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار سے زیادہ کی موت ہو چکی ہے۔


دوسری طرف پنامہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 112 نئے کیس سامنے آنے سے یہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 786 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک یہاں اس وبا سے 14 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ دو لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جان ہوپ کنگ یونیورسٹی کے مطابق اس عالمی وبا سے دنیا بھر میں اب تک 27000 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور 590000 سے زائد لوگ اس سے متاثر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔