طالبان کا خوف، افغان قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار

افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اورمتعدد صوبوں پر کنٹرول کرنے کے باعث خوف سے افغانستان کے شہری اور اقتدار میں شامل کردہ افراد ہی نہیں وزیر بھی ملک سے فرار ہونے لگے ہیں

افغان طالبان / Getty Images
افغان طالبان / Getty Images
user

یو این آئی

کابل: افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اورمتعدد صوبوں پر کنٹرول کرنے کے باعث خوف سے افغانستان کے شہری اور اقتدار میں شامل کردہ افراد ہی نہیں وزیر بھی ملک سے فرار ہونے لگے ہیں۔

اے آر وائی نیوزکی ایک رپورٹ کے مطابق چند روز قبل امریکی فوجیوں کے مترجم کی بڑی تعداد خصوصی طیارے کے زریعے واشنگٹن روانہ ہونے کا واقعہ خبر آئی تھی آج افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔

افغان وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں، انہیں بیرون ملک علاج کیلئے لے جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔


یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے پینسٹھ فیصد حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔اس سے قبل آج افغانستان سے متعلق بڑی خبر آئی تھی کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست کے بعد افغان آرمی چیف ولی محمداحمد زئی کوعہدے سے ہٹایا اور ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کیا تھا۔

یاد رہے کہ طالبان نے چھ روز میں نو صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ قندھار میں طالبان اور فورسزمیں جاری لڑائی میں شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ قندوز ایئرپورٹ پر افغان فورسز کے درجنوں سپاہی ہتھیار ڈال کر متعدد گاڑیوں، اسلحے سمیت طالبان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔