باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر

بارانِ رحمت کے دوران بھی بیت اللہ میں زائرین اور معتمرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح‌ پرور مناظر سامنے آئے ہیں

باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر
باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر
user

قومی آواز بیورو

مکمہ معظمہ: مکہ معظمہ میں ہونے والی باران رحمت کے باعث نہ صرف موسم خوش گوار ہو گیا بلکہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے آئے معتمرین بھی اس موسم سے سرشار ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق بارانِ رحمت کے دوران بھی بیت اللہ میں زائرین اور معتمرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح‌ پرور مناظر سامنے آئے ہیں۔

باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر
باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر

بیت اللہ کا طواف کرتے اور مسجد حرام میں عبادت کے دوران نمازیوں اور معتمرین نے اللہ سے باران رحمت کے نزول اور وبائوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں‌ کیں۔ حرمین پریزیڈینسی کی طرف سے 'ٹویٹر' پر مسجد حرام میں ہونے والی باران رحمت اور اس دوران بیت اللہ کے طواف کی ایمان پرور تصاویر پوسٹ کیں۔

مسجد حرام کی انتطامیہ کی طرف سے طواف کعبہ کے دوران زائرین کو تولیے اور پانی خشک کرنے کے لیے کپڑے فراہم کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔