یورپ کا شدید گرمی سے براحال، کئی سالہ ریکارڈ منہدم، ایک ہزار سے زیادہ اموات
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
لندن: برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دئیے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق پرتگال اور اسپین میں شدید گرمی سے ایک ہفتے میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، جبکہ آئر لینڈ اور ہالینڈ کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی ہے، بیلجیئم میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس حد تک گرمی کی اصل وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، ماہرین کی جانب سے عوام کو تنبیہ دی جا رہی ہے کہ یہ گرمی صحت مند لوگوں کے لیے بھی جان لیوا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے اثرات اسپتالوں، اسکولوں اور مواصلاتی نظام پر پڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب دنیا کا اوسط درجہ حرارت صرف ایک سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ گیا ہے جو دنیا کے کئی حصوں کے صنعتوں کے لگنے سے پہلے دیکھا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔