ایلن مسک نے ٹوئٹر کو بیچنے کا ارادہ کیا ظاہر، کہا ’ٹوئٹر چلانا بہت دردناک، صحیح شخص کی تلاش‘

ایلن مسک کے ذریعہ ٹوئٹر کو فروخت کرنے کے ارادے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو کمپنی کے ذریعہ کیلیفورنیا کی عدالت میں ایک مقدمہ کے خلاف داخل کیے گئے دستاویزات کے بعد ہوا ملنی شروع ہو گئی۔

ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ایلن مسک نے جب سے ٹوئٹر کا مالکانہ حق حاصل کیا ہے، کسی نہ کسی وجہ سے وہ اور ٹوئٹر دونوں سرخیوں میں رہنے لگے ہیں۔ ٹوئٹر صارفین بھی ایلن مسک کی نئی پالیسیوں پر اپنی ناراضگی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب ایلن مسک کا کہنا ہے کہ اگر انھیں مناسب شخص مل گیا تو وہ کمپنی کو فروخت کر دیں گے۔

ایلن مسک نے ایک انٹرویو کے دوران اپنا یہ ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ٹوئٹر میں ان کا وقت کیسا گزر رہا ہے، تو انھوں نے جواب دیا کہ ’’یہ اُکتانے والا نہیں ہے، لیکن یہ کافی پریشان کرنے والا ہے اور رولر کوسٹر جیسا بہت سے نشیب و فراز سے بھرا ہوا ہے۔ حالانکہ اب چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مسک کی حالت گزشتہ کئی مہینوں میں دگر گوں رہی ہے، حالانکہ انھوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کمپنی کو خریدنا ان کا درست فیصلہ تھا۔


انٹرویو کے دوران ایلن مسک نے بتایا کہ ٹوئٹر میں کچھ تکنیکی مسائل آئے اور کئی بار ٹوئٹر ٹھپ بھی ہوا، لیکن یہ پریشانی طویل وقت کے لیے نہیں تھی اور اب سب ٹھیک چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کام کے بوجھ کا مطلب یہ ہے کہ میں کبھی کبھی دفتر میں سو جاتا ہوں۔ مسک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس لائبریری میں ایک صوفے پر ایک جگہ ہے جس پر کوئی نہیں جاتا۔

واضح رہے کہ ایلن مسک کے ذریعہ مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کو فروخت کرنے کے ارادے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو کمپنی کے ذریعہ کیلیفورنیا کی عدالت میں ایک مقدمہ کے خلاف داخل کیے گئے دستاویزات کے بعد ہوا ملنی شروع ہو گئی۔ حالانکہ ٹوئٹر اِنک ایکس کورپ نامی ایک نئی فرم کے ساتھ ضم ہونے کے بعد ایک خود مختار کمپنی بن گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔