کیا آپ قبلہ کی صحیح سمت جاننا چاہتے ہیں؟ آج شب چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا
آل زاہرہ نے مزید وضاحت کی کہ چاند جمعہ کے روز سورج کے طلوع ہونےتک باقی رات آسمان پر نظر آئے گا۔ آل زاہرہ نے کہا کہ اس واقعہ سے دنیا کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مکہ مکرمہ: ماہرین فلکیات کی رواں ہفتے کی جانے والی پیشگوئی کی روشنی میں آج 28 جنوری بروز جمعرات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ منظر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 16 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
مارچ 2020ء میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔ چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔
جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے العربیہ کو بتایا کہ چاند شمال، شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا اور شمال، شمال مغربی افق میں موجود رہے گا۔چیئرمین ماجد آل زاہرہ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند رات کے آسمان میں چھ ماہ کے بعد موسم گرما کے سورج کی طرف پیش قدمی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاند آدھی رات کے بعد سعودی عرب میں کعبہ کے اوپر 89.57.46 ڈگری کی بلندی پر نظر آئے گا۔
ماجد آل زاہرہ نے مزید وضاحت کی کہ چاند جمعہ کے روز سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ تک باقی رات آسمان پر نظر آئے گا۔ آل زاہرہ نے کہا کہ اس واقعہ سے دنیا کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔