ایران میں سیلاب سے تباہی، 7 افراد جان بحق

ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے آئے اچانک سیلاب کی وجہ سے 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

تہران: ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے آئے اچانک سیلاب کی وجہ سے 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں مشہد میونسپلٹی کے فائر اینڈ سیکورٹی سروسز آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حمید رضا کافینیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز صوبہ خراسان رضوی کے مشہد کے انقلاب چوک پر ایک کار کے اندر پھنسے 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب چوک پر امدادی کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کے لیے سیلابی پانی میں پھنسی کاروں کی تلاش کر رہی ہیں۔


حمید رضا نے کہا کہ اسی دن سیلاب کے باعث شہر کے ایک اور محلے میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے 4 بچے جان بحق ہو گئے۔ کم از کم 250 خاندانوں کو شہر اور قریبی گاؤں میں محفوظ مقامات پر پناہ دی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خراسان رضوی میں منگل سے موسلادھار بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔