روسی طیاروں کے لیے ڈنمارک نے بند کی اپنی فضائی حدود

جپے کوفوڈ نے ٹوئٹ کیا کہ ڈنمارک تمام روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رہا ہے۔ یورپی یونین میں وزرائے خارجہ کی آج کی میٹنگ میں ہم تمام یورپی یونین سے پابندی لگانے پر اصرار کریں گے۔

طیارہ، تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے وزیر خارجہ جپے کوفوڈ نے اتوار کو بتایا کہ ڈنمارک نے یوکرین میں روس کے فوجی کریک ڈاؤن کے درمیان روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی یورپی یونین میں متعلقہ اقدام کے سلسلے میں پابندی لگانے پر زور دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

جپے کوفوڈ نے ٹوئٹ کیا کہ "ڈنمارک تمام روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رہا ہے۔ یورپی یونین میں وزرائے خارجہ کی آج کی میٹنگ میں ہم تمام یورپی یونین سے پابندی لگنے پر اصرار کریں گے۔ ماضی میں بیلجیئم، آئس لینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریا نے اپنی فضائی حدود میں روسی طیاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریا کے وزیر ٹرانسپورٹ لیونور گیسلر اور آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووینے نے یورپی یونین سے پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔


لیونور گیسلر نے ٹوئٹ کیا کہ "جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو یہ سب سے زیادہ موثر ہوتا ہے۔ تمام ضروری فیصلے قبل از وقت لینا زیادہ ضروری ہے۔‘‘ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ہفتہ کو کہا تھا کہ مغربی پابندیاں سخت ہیں لیکن روس اس کے لیے پہلے سے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو ان پابندیوں کا تجزیہ کرے گا اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔