ڈیموکریٹس انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا الزام
ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پولنگ مراکز کے بعد بعد ووٹ ڈالنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ایک بڑی کامیابی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آج بدھ کی شام وہ اپنے ووٹروں اور حامیوں سے خطاب کریں گے۔
دبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ "ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے"۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پولنگ مراکز کے بعد بعد ووٹ ڈالنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ایک بڑی کامیابی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آج بدھ کی شام وہ اپنے ووٹروں اور حامیوں سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ دوبارہ امریکہ کے صدر بن سکتے ہیں
ٹوئٹر ویب سائٹ نے صدر ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے ساتھ تنبیہی علامت واضح کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے بنا کسی ثبوت کے ڈیموکریٹس پر جعل سازی کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کے نیچے لکھا ہے کہ اس ٹوئٹ کے متن میں بعض یا تمام مواد مشکوک نوعیت کے ہیں اور یہ انتخابات میں شرکت کے حوالے سے گمراہ کن ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے مذکورہ الزام جو جوبائئڈن کے Delaware ریاست میں اپنے حامیوں سے خطاب کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے۔ اس خطاب میں جوبائیڈن نے باور کرایا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کا تعین ووٹرز کریں گے نہ کہ ٹرمپ یا وہ (بائڈن)! ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج جمعرات کی صبح یا اس کے بعد ہی جانے جا سکیں گے، تاہم انہوں نے اپنی جیت کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں الیکٹورل کالج میں بائیڈن نے 223 اور ٹرمپ نے 212 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے امیدوار کو الیکٹورل کالج کے کُل 538 ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا لازم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔