روس اور امریکہ کے مابین تعلقات میں شدید بحران: پوتن

پوتن نے کہا کہ عالمی سلامتی کا انحصار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر ہے اور یہ کہ یوکرینی بحران اور روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی کشیدگی کے لیے بالآخر امریکہ ذمہ دار ہے۔

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔ ولادیمر پوتن نے یہ تبصرہ روس- امریکہ تعلقات پر ایک تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں روسی صدر نے بیرونی ممالک کے 17 نئے تعینات ہونے والے سفیروں سے دستاویزات وصول کیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات گہرے بحران سے گزر رہے ہیں۔

پوتن نے کہا کہ عالمی سلامتی کا انحصار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر ہے اور یہ کہ یوکرینی بحران اور روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی کشیدگی کے لیے بالآخر امریکہ ذمہ دار ہے۔ پوتن نے کہا کہ اگر امریکہ برابری، خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم رہے تو روس امریکہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حق میں ہے۔ روسی صدر نے یورپی یونین (EU) کے ساتھ روس کے کشیدہ تعلقات پر بھی اظہار خیال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔