فرانس میں کورونا سے 1300 یہودیوں کی ہلاکت، ایک معمہ
کورونا کی وبا کے نتیجے میں فرانس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک اور بیمار ہوئے ہیں لیکن چند روز میں 1300 یہودی بھی ہلاک ہو گئے، یہ معاملہ ایک معمہ بنا ہوا ہے
کورونا کی وبا کے نتیجے میں فرانس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک اور بیمار ہوئے ہیں۔ حیران کن طور پرفرانس میں کورونا کے نتیجے میں چند روز میں 1300 یہودی بھی ہلاک ہوگئے۔ یہودیوں کی ہلاکت ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ فرانس میں یہودیوں کی تعداد نصف ملین سے زیادہ ہے۔ فرانس کی 6 کروڑ 80 لاکھ آبادی میں 7 فی صد یہودی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متعدد میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ فرانس میں کورونا سے 1300 یہودی ہلاک ہوئے ہیں تاہم اتنی بڑی تعداد میں یہودیوں کی اس وبا سے ہلاکت حیران کن بتائی جا رہی ہے۔
"کورونا" وائرس کے نتیجے میں گذشتہ بدھ تک فرانس میں 1300 سے زیادہ یہودی ہلاک ہوچکے تھے۔ یہودی ٹیلی گرافک ایجنسی جو یہودی کمیونٹی سے متعلق خبریں شائع کرتی ہے کے مطابق یہودیوں کی میتوں کی تدفین کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ فرانس میں کورونا سے مرنے والے کل افراد میں 5 فی صد یہودی ہیں۔ فرانس میں اب تک 25 ہزار 897 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
سوسائٹی "شیورا قادیشا" کو بظاہر دباؤ ڈالنے کے بعد ان کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور کیا گیا۔ یہ بھی اطلاعات ملی ہیں مذکورہ تنظیم نے کورونا سے ہلاک ہونے والے سیکڑوں یہودیوں کوتدفین کے لیے ان کی وصیت کے مطابق اسرائیل منتقل کیا۔
اگرچہ کورونا میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی یہودیوں کی تعداد پر سوالیہ شنان ہے مگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد 2000 تک ہوسکتی ہے جو کل ہلاکتوں کا 7 اعشاریہ سات فی صد ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔