کووڈ-19 دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا عالمی چیلنج: گوٹریس
ہر سال 24 اپریل کو منائے جانے والے بین الاقوامی کثیرالجہتی دن پر ایک پیغام دیتے ہوئے گوٹریس نے کہا کہ ”كووڈ -19 وبا ایک تکلیف دہ یاد ہے کہ دنیا کتنی گہرائی سے وابستہ ہے۔“
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے جمعہ کو کورونا وبا کے دوران کثیرالجہتی کی اہمیت پر زور دیا ۔ ہر سال 24 اپریل کو منایا جانے والا بین الاقوامی کثیرالجہتی دن پر ایک پیغام دیتے ہوئے گوٹریس نے کہا کہ كووڈ -19 وبا ایک تکلیف دہ یاد ہے کہ دنیا کتنی گہرائی سے وابستہ ہے ۔
گوٹریس نے کورونا وائرس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وائرس کسی حدود میں نہیں بندھا ہے اور یہ ہم سب کے لئے ایک عالمی چیلنج ہے ۔اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک کنبے کے طور پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں اقتصادی اور سماجی تباہی سے بچنے کے لئے تمام کوششوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ ہمیں ان بے ضابطگیوں اور عدم مساوات کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جسے وائرس نے ہمارے سامنے لا کر رکھ دیا ہے اور ان میں تعلیم، طبی نظام، سوشل سکیورٹی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت شامل ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ كووڈ -19 دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے لیکن اس مسئلہ سے پہلے دنیا اور کئی تبدیلیوں سے گزر رہی تھی جس میں موسمیاتی تبدیلی ان سب سے اہم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔