امریکی انتخابات کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، ٹرمپ اور ہیرس میں سخت مقابلہ

امریکہ نے 5 نومبر کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ایڈوانس ووٹنگ میں 3 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔ ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>ٹرمپ اور ہیرس کے&nbsp;درمیان صدارتی مباحثہ / Getty Images</p></div>

ٹرمپ اور ہیرس کےدرمیان صدارتی مباحثہ / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

امریکہ نے اپنا نیا صدر منتخب کرنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے پہلے ایڈوانس ووٹنگ کی جا رہی ہے، جس میں دونوں امیدواروں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیریس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا الیکشن لیب کے مطابق، امریکہ میں اب تک تقریباً 3 کروڑ لوگ ایڈوانس ووٹنگ کر چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر نے میل کے ذریعے ووٹ دیا ہے۔ اس سے قبل ہونے والی ووٹنگ میں ڈیموکریٹس کو عموماً برتری حاصل رہی ہے، مگر اس بار ابتدائی جائزوں میں ریپبلکنز کی برتری ظاہر کی جا رہی ہے۔

مختلف ریاستوں میں ایڈوانس ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور کئی مقامات پر یہ مکمل ہو چکا ہے۔ ایڈوانس ووٹنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ 2020 میں ہونے والی ایڈوانس ووٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ 2020 میں تقریباً 10 کروڑ لوگوں نے ایڈوانس ووٹنگ کی تھی۔

ایم آئی ٹی الیکشن ڈیٹا اینڈ سائنس لیب کی معلومات کے مطابق، 2020 میں تقریباً 60 فیصد ڈیموکریٹ اور 32 فیصد ریپبلکن ووٹرز نے میل کے ذریعے ووٹ دیا تھا۔ پچھلے انتخابات میں جو بائیڈن کو اس کا فائدہ ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے ایڈوانس ووٹنگ کے طریقے پر کئی بار اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میل کے ذریعے ووٹنگ میں دھوکہ دہی کا خطرہ ہوتا ہے۔


حالیہ پری پول سروے میں ٹرمپ کو 47 فیصد اور کملا ہیرس کو 45 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ یہ سروے 19 سے 22 اکتوبر کے درمیان 1500 رجسٹرڈ ووٹرز کے درمیان کیا گیا تھا۔

امریکی انتخابات کے قریب آتے ہی ایڈوانس ووٹنگ کے اعداد و شمار تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہیں کہ عوام کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو 2020 کا ریکارڈ توڑنا ممکن ہوگا اور انتخابی نتائج کا فیصلہ کن لمحات قریب آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔