-اب ’ایکس-رے‘ سے معلوم ہوگا کورونا ہے یا نہیں، 5 سے 10 منٹ میں ملے گا نتیجہ

سائنسدانوں نے اس طریقہ کو 98 فیصد تک صحیح قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح سے کورونا کا پتا لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اسائایڈنبرا: کورونا وائرس کی جانچ آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ انٹی ٹیسٹ معمول کے ذریعے کیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس طریقہ کو 98 فیصد تک صحیح قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح سے کورونا کا پتا لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایکس رے کے استعمال کے بعد ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر سے تیز ہوگا اور اس کا نتیجہ محض 5 سے 10 منٹ کے اندر موصول ہو جائے گا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے۔ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکس رے کے ذریعے اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی کا بھی جلد پتا لگا لیا جائے گا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تکنیک اسکین کے مقابلہ تین ہزار سے زیادہ تصاویر کے ڈیٹا بیس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرتی ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے شروعاتی مراحل میں کورونا کی علامات کو دیکھ پانا کافی مشکل کام ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔