برطانیہ میں کورونا کا قہر، مکمل لاک ڈاؤن نافذ، نئے اسٹرین سے لوگوں میں دہشت
لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جو فروری کے دوسرے ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے اور اس میں تمام اسکول اور مالس بھی بند رہیں گے
برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئےاسٹرین سے زبردست خوف پھیل گیا ہے ۔ نئے اسٹرین کی وجہ سے وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے ۔ اس اضافہ کی وجہ سے وہاں کے وزیر اعظم بورس جانسن نے پورے ملک میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جو فروری کے دوسرے ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن میں تمام اسکول اور مالس بھی بند رہیں گے۔
برطانیہ میں اس نئے اسٹرین کے اچانک پتہ لگنے کے بعد ہندوستان سمیت کئی ممالک نے وہاں سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی اور یوروپی یونین کے کچھ ممالک نے ہر طرح کی سفری پابندی عائد کر دی تھیں۔کئی دن سے برطانیہ میں ایک دن میں پچاس ہزار سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ آنے کے بعد وہاں خوف اور دہشت کا ماحول ہے ۔ اسی خوف کی وجہ سے برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نےقوم سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ جس طرح وبا کے معاملوں میں تیزی سےاضافہ دیکھا جا رہا ہے اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہمیں اس جانب مزید محنت کی ضرورت ہے اور برطانیہ میں ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا کے نیا اسٹرین تیزی سےپھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کو ایک مرتبہ پھر گھروں میں رہنا ہوگا۔
واضح رہےیہ نیا اسٹرین ان لوگوںمیں پایا گیاتھا جو جنوبی افریقہ سے لوٹے تھے۔واضح رہےگزشتہ کئی دنوں میں جنوبی افریقہ میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ ہو اہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔