روس میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر

پوری دنیا میں کورونا سے 48 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرین ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

روس میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب وہ پوری دنیا میں کورونا متاثرین کے معاملہ میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ روس میں تازہ اعداد شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں اموات کی تعداد کافی کم ہیں۔روس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد صرف 2631 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تیزی کے ساتھ ایک لاکھ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔


ادھر پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور اب تک پوری دنیا میں کورونا سے 48 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرین ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یوروپ میں برطانیہ وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں اور وہاں 34 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں اب تک 31 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ اور فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے۔


سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 312 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں اس وبا ئی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 873 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔