امریکہ کے 90 فیصد بالغ افراد کو جلد کورونا کی ٹیکہ کاری: جو بائیڈن

جو بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ملک میں کم سے کم 90 فیصد بالغوں کو کورونا ویکسین لگانے لئے 19 اپریل تک تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ ملک کے تقریباََ 90 فیصد بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگانے لے لئے 19 اپریل تک سبھی تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔ جو بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ملک میں کم سے کم 90 فیصد بالغوں کو کورونا ویکسین لگانے لئے 19 اپریل تک تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔ یہ کام تین ہفتوں کے اندر مکمل کر لیا جا ئے گا، کیونکہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ویکسین دستیاب ہیں۔ بقیہ 10 فیصد بالغ افراد کو بھی ویکسین فراہم کرنے کا عمل یکم مئی سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا‘‘۔

امریکہ کے صدر نے کہا کہ لوگوں کو ان کے گھر سے پانچ میل کے فاصلے پر ویکسین سنٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جو بائیڈن نے امریکہ کے تمام صوبوں اور علاقوں میں عہدیداروں سے عام لوگوں کے لئے ماسک لگانا لازمی قرار دینے کی اپیل کی ہے۔


انہوں نے کورونا ویکسین پروگرام کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں امریکہ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں دی گئیں ہیں اور اس ہفتے 3.3 کروڑ سے زیادہ خوراکوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تقریبا پانچ کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جائے چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔