دنیا میں کورونا سے 59لاکھ سے زیادہ متاثر، 3.62لاکھ سے زائد کی موت
ترکی میں کورونا سے اب تک 160,979لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4469 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ خلیجی ملک ایران میں 143849لوگ متاثر ہوئے ہیں
پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرین کی تعدد 59لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 3.62لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
دنیا کی بڑی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کی وبا سے اب تک ساڑے17لاکھ سے زیادہ وگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
برازیل میں متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہاں 438,812لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 26,764لوگوں نے جان گنوائی ہے۔
برطانیہ میں بھی اس بیماری کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 269,127لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 37,837لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
یوروپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے بہت قہربرپا کیا ہے۔ یہاں اب تک اس کی وجہ سے 33072لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 231139لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 236769لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27118لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ چین میں، جہاں سے اس بیماری کی شروعات ہوئی، اب تک 84106لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638لوگو ں کی موت ہوئی ہے۔
دیگر یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیو وائرس کی وجہ سے حالت کافی خراب ہے۔فرانس میں اب تک 183038لوگ متاثر ہوے ہیں اور 28599لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 181918لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8463لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
بیلجیئم میں 9388،میکسیکو میں 8597، کناڈا میں 6877، نیدرلینڈ میں 5922، سویڈن میں 4266، پیرو میں 3983، ایکواڈور میں 3275، سوئزرلینڈ میں 1919، آئرلینڈ میں 1631، انڈونیشیا میں 1496، پرتگال میں 1369، رومانیہ میں 1231 اور پولینڈ میں 1030لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں اس بیماری سے متاثرین کی تعداد 60ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اب تک 61227لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1260لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ترکی میں کورونا سے اب تک 160,979لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4469لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ خلیجی ملک ایران میں 143849لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7564لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ اس جان لیوا بیماری سے ہونے والی اموات کے حساب سے امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ صرف امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔