پوری دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چار لاکھ کے قریب
یوروپ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ رکتا نظر آ رہا ہے اور برطانیہ کو چھوڑ دیں تو اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی سے اب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
پوری دنیا میں کورونا کا قہر ر جاری ہے اور مستقل متاثرین اور کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 67 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعدا د سوا دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار کے اوپر پہنچ گئی ہے ۔امریکہ میں جہاں نسل پرستانہ مظاہرہ اور تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں وہیں کورونا کے معاملات میں بھی کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک 19 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 10 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
برازیل میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور یہاں 34 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 611 ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد 85 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہونے والی اموات کی تعداد 1770 ہے۔
یوروپ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ رکتا نظر آ رہا ہے اور برطانیہ کو چھوڑ دیں تو اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی سے اب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار کے قریب ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزا ر سے زیادہ ہے جو کئی روز سے نہیں بڑھی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔