برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں
پولیس نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک پولیس افسر کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے جبکہ دوسرے کی پسلیاں زخمی ہیں۔
لندن: برطانیہ کے شہر برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونے والے تصادم میں کم از کم دو پولیس اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اتوار کی شب پولیس نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایک پولیس افسر کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے جبکہ دوسرے کی پسلیاں زخمی ہیں۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے‘‘، انہوں نے مزید کہا ’’کم از کم دو پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے اور اسٹیشن کے باہر بھی نقصان ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مظاہرین ایون اور سمرسیٹ میں تشدد اور نقصان کا سبب بنے ہیں۔
برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے برسٹل میں پولیس افسران کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے۔ پریتی پٹیل نے اتوار کی شب ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’برسٹل میں آج رات کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمارے پولیس افسران نے ہم سب کی حفاظت کے لئے خود کو خطرے میں ڈال دیا۔ میری دعا ہے کہ زخمی پولیس افسران جلد سے جلد صحت مند ہوں‘‘۔
خیال رہے اتوار کے روز سیکڑوں مظاہرین برسٹل میں جمع ہوئے اور پولیس کے اختیارات میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین پولیس افسران پر پینٹ چھڑک رہے تھے اور ان پر اشیاء پھینک رہے تھے۔ انہوں نے پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور تھانے کی کھڑکیاں توڑ دیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔