کرائسٹ چرچ حملہ: نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیاروں پر پابندی عائد

وزیر اعظم نے کہا ہم سبھی فوجی طرز کے سیمی آٹو میٹک اور اسالٹ رائفلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں نیم خود کار ہتھیار اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے پیش نظر نیم خود کار ہتھیاروں اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ویب سائٹ پر شائع آرڈرن کے بیان کے مطابق پیر کو کابینہ کی 72 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد دہشت گردی ایکٹ قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہم سبھی فوجی طرز کے سیمی آٹو میٹک اور اسالٹ رائفلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھیار رکھنے والے افراد کے لیے 48 گھنٹوں میں فارم دستیاب ہو گا، پولس کو تفصیل ملنے کے بعد انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ گنجائش والے میگزین پر بھی پابندی لگائیں گے، ان تمام پارٹس پر بھی پابندی لگائیں گے جو نیم خودکار یا کسی اور قسم کے ہتھیاروں کو فوجی طرز کے نیم خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔