چینی صدر شی جِن پِنگ کی سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر الریاض آمد

چین کے صدر شی جِن پِنگ بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر الریاض پہنچ گئے ہیں۔ انھیں اس دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

الریاض: چین کے صدر شی جِن پِنگ بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر الریاض پہنچ گئے ہیں۔ انھیں اس دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔ کرونا وائرس کی وَبا کے آغاز کے بعد سے شی جن پنگ کا یہ تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ 2016 کے بعد سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے اور یہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وہ اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی، چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں خلیج، چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی اور الریاض عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت بھی شامل ہے۔


ان اجلاسوں میں ’’خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اورعرب ممالک کو چین کے ساتھ جوڑنے والے خصوصی تعلقات‘‘ پرغور کیا جائے گا۔ سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔