چین کو ایک بار پھر گرفت میں لے رہا کورونا، لینجھاؤ میں لاک ڈاؤن نافذ، 4 لاکھ افراد گھروں میں قید
چین نے اپنے شہر لینجھاؤ میں پوری طرح لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، جانکاری کے مطابق چار لاکھ کی آبادی والے اس شہر میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کی شروعات چین سے ہوئی تھی اور اس ملک نے اس انفیکشن پر تیزی کے ساتھ قابو پایا۔ لیکن ایک بار پھر وہاں کورونا اپنے پیر پسار رہا ہے جانکاری کے مطابق چین میں الگ الگ شہروں میں روزانہ نئے نئے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ چین نے اپنے شہر لینجھاؤ میں پوری طرح لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ جانکاری کے مطابق چار لاکھ کی آبادی والے اس شہر میں کورونا انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اس بات کی جانکاری خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے دی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغربی علاقہ کے شہر لینجھاؤ میں منگل کو چھ کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد زیرو ٹولرنس پالیسی کے تحت انتظامیہ نے پورے شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ چین میں بڑھتے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر سے اسکولوں کو بند کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ہوائی پروازوں کو بھی رد کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔