چین: ایک کامیڈین نے فوج کا موازنہ آوارہ کتوں سے کیا، کامیڈی اسٹوڈیو پر 17 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد
بیجنگ میونسپل کلچر اینڈ ٹورزم بیورو کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی کمپنی یا شخص کو پیپلز لبریشن آرمی کی شبیہ کو بگاڑنے نہیں دیں گے۔
چین میں ایک کامیڈی شو کے دوران کیے گئے مذاق پر کامیڈی اسٹوڈیو کے خلاف سخت کارروائی ہوئی ہے۔ اس اسٹوڈیو پر تقریباً 17 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک کامیڈی فرم نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا موازنہ آوارہ کتوں سے کر دیا۔ اس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا اور پھر چینی افسران نے کامیڈی اسٹوڈیو پر تقریباً 17 کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا۔
کامیڈی اسٹوڈیو پر یہ کارروائی بدھ کے روز کی گئی ہے۔ چینی حکومت نے کامیڈی شو کے دوران کیے گئے اس مذاق کو فوج کی بے عزتی قرار دیا ہے۔ دراصل ہفتہ کے روز بیجنگ میں دو لائیو ایونٹ منعقد کیے گئے تھے۔ اس میں مقبول کامیڈین لی ہوشیپر نے اپنے پروگرام کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کا مذاق اڑایا تھا۔ اس میں انھوں نے ایک ویزوئل کی مدد سے بتایا تھا کہ دو گود لیے ہوئے آوارہ کتے ایک گلہری کا پیچھا کر رہے تھے۔ انھوں نے اسے ظلم کے ذریعہ ایک مشہور چینی فوجی نعرے کی یاد دلا دی، جس میں کہا گیا تھا کہ مثالی رویہ بنائے رکھیں، جیتنے کے لیے لڑیں۔
اس معاملے پر بیجنگ میونسپل کلچر اینڈ ٹورزم بیورو کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی کمپنی یا شخص کو پی ایل اے کی شبیہ کو بگاڑنے نہیں دیں گے۔ اس درمیان مذکورہ کامیڈین کے شنگھائی واقع شیاؤگو کلچر میڈیا سے منعقد سبھی پروگراموں کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ بیورو نے اپنی کارروائی کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر رقم کو ضبط کر لیا ہے۔
بہرحال، کامیڈی اسٹوڈیو پر اس کارروائی کے بعد چینی عوام کا ایک بڑا طبقہ حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کے آگے لوگ سر نہیں جھا سکتے۔ حالانکہ کئی شہریوں نے کامیڈین پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لی ہوشیپر کو فوج کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔