یوکرین میں انٹرنیٹ کے لئے مزید مالی اعانت نہیں کر سکتے: ایلون مسک
امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے پینٹاگون کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوج ماہانہ لاکھوں ڈالر ادا نہ کرے تو یوکرین میں فنڈنگ سروس بند کی جا سکتی ہے
امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے پینٹاگون کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوج ماہانہ لاکھوں ڈالر ادا نہ کرے تو یوکرین میں فنڈنگ سروس بند کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس نے پینٹاگون کو خط لکھا تھا کہ وہ اب سٹارلنک کے لئے مزید فنڈز جاری نہیں رکھ سکتی۔
خیال رہے کہ گزشتہ موسم بہار میں یوکرین پہنچنے کے بعد سے امریکی ارب پتی ایلون کی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے بنائے گئے اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹیشن یوکرینی فوج کے لیے مواصلات کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں، تاہم انٹرنیٹ اور سیل فون نیٹ ورک روس کے ساتھ لڑائیوں سے تباہ ہو گئے ہیں۔ اب تک یوکرین کو تقریباً 20 ہزار اسٹار لنک خلائی یونٹ عطیہ کیے جا چکے ہیں۔
خط میں یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ پینٹاگون یوکرین کی حکومت کے اسٹار لنک کے استعمال کے لیے فنڈ فراہم کرے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ باقیہ سال کے لئے 120 ملین ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی اور اگلے 12 ماہ کی لاگت 400 ملین ڈالر ہے۔اسپیس ایکس کے ڈائریکٹر سیلز نے ستمبر میں پینٹاگون کو لکھا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ یوکرین کو مزید سٹیشنز عطیہ کر سکیں۔ یا غیر معینہ مدت کے لیے موجودہ سٹیشنوں کو فنڈ دیتے رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے گزشتہ مارچ میں یوکرین کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے لیے ’اسٹار لنک‘ سروس فراہم کرنے کے لیے اپنے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ یوکرین نے اس کے لئے اس وقت درخواست کی تھی جب ملک میں انٹرنیٹ کی مکمل رکاوٹ کا خدشہ تھا اور روسی فوجی آپریشن کے حوالے سے معلومات کے بہاؤ میں خلل پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔