کمبوڈیا کے ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک، 30 زخمی
خبروں کے مطابق پوپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں بدھ کی رات آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جن میں لوگ ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
کمبوڈیا کے ایک ہوٹل کے کیسینو (جوا خانہ) میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کمبوڈیا کی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ تھائی لینڈ کی سرحد پر واقع کمبوڈیا کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں پیش آیا۔
خبروں کے مطابق پوپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں بدھ کی رات آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جن میں لوگ ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل کے کیسینو میں تقریباً 50 افراد کے پھنسے ہونے کی بھی خبر ہے، ایسے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں آگ کئی گھنٹے تک جلتی رہی اور چاروں طرف چیخ و پکار مچی ہوئی تھی۔ ہوٹل کی عمارت سے جلتا ہوا مواد نیچے گر رہا تھا۔ کئی لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے 5ویں منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔
آگ لگنے سے ہوٹل کا کچھ حصہ گر گیا ہے۔ فائر بریگیڈ سروس نے بعد میں دعویٰ کیا ہے کہ آگ پر تقریباً 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8.30 بجے لگی۔ سخت محنت کے بعد حادثے میں کل 53 افراد کو بچایا جا سکا۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ ٹیم کو لوگوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ سروس اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ مقامی لوگ بھی شامل ہو گئے اور لوگوں کو بچانا شروع کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔