کورونا ویکسین دستیاب ہونے تک، دو لاکھ مزید افراد کی موت ہو سکتی ہے: بائیڈن
امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جب تک عالمی وبا کورونا کی ویکسین لوگوں کو دستیاب نہیں ہو جاتی، اس وقت تک ملک میں مزید 2 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں
واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جب تک عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں کو دستیاب نہیں ہوجاتی ، اس وقت تک ملک میں مزید 2 لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔
بائیڈن نے پیر کے روز کہا ’’کورونا وائرس سے ہر روز ملک میں اوسطا ً ایک ہزار افراد کی موت ہورہی ہے اور اب تک 240،000 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہوجاتے ، آنے والے مہینوں میں 200،000 سے زیادہ ہلاک ہوسکتے ہیں‘‘۔
اس سے قبل اتوار کے روز بائیڈن نے کورونا وائرس وبا کے خلاف جنگ کو اپنی انتظامیہ کی ترجیحات قرار دیا تھا ، اور کہا تھا کہ نئی امریکی حکومت لاک ڈاؤن ، ماسک لگانے اور دیگر اقدامات سے متعلق مشورے دینے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم کو کام پر لگائیں گے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک ، 99،68،015 متاثر اور 2،37،568 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔