نائیجیریا میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 20 افراد کی موت

ترجمان نے بتایا کہ ریت سے بھرے ٹپر ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران بس ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور بس، ٹرک سے ٹکرا گئی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لاگوس: نائیجیریا کی لاگوس ریاست میں اتوار کو ایک مسافر بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ لاگوس اسٹیٹ ٹریفک مینجمنٹ اتھارٹی (ایل اے ایس ٹی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایل اے ایس ٹی ایم اے کے ترجمان توفیق ادیبایو نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس لاگوس-بڈاگری ایکسپریس وے کے ساتھ مووو قصبے کے قریب ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 20 افراد سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریت سے بھرے ٹپر ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران بس ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور بس، ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور موٹر بوائے اور 18 مسافروں سمیت 20 افراد کی موت ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور محفوظ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلدی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے گریز کریں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔