برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا اومیکرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان
بورس جانسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، اومیکرون کی بڑی لہر آرہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اب ہمیں اس نئے ویرینٹ کے خلاف جنگ میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔
لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اومیکرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی، 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے۔
بورس جانسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، اومیکرون کی بڑی لہر آرہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اب ہمیں اس نئے ویرینٹ کے خلاف جنگ میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ واضح ہوگیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہمیں موثر تحفظ دینے کے لئے کافی نہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلد بوسٹر ڈوز لگانے کے لئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی۔ انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ بھی قائم کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کردیا گیا۔ ویکسی نیشن سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری کے خلاف تیسری بوسٹر ویکسین تحفظ فراہم کرتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، یہاں مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان مہاجرین کا ایران پہنچنے کا کٹھن سفر
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ اومیکرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، اومیکرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔